بھارت کشمیر میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے،عرفان بھلہ

  بھارت کشمیر میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے،عرفان بھلہ

  



فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) معروف قانون دان سابق صدر بار فیروزوالہ حاجی عرفان احمد بھلہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ناکامی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھار ت کی سیزفائرکی خلاف ورزیاں معمو ل بتنی جا رہی ہے جس کا بہادر فو جی ڈٹ کا جواب دے رہے ہیں بھار تی سیزفائرکی خلاف ورزیاں پر گو لہ باری سے شہید ہو نے والے جوانو ں پر پوری قوم کو فخرہے، حاجی عرفان احمد بھلہ ایڈووکیٹ نے کہاحاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی نائب صوبیدارکنڈیرو اورسپاہی احسان کی شہاد ت پر پاک فو ج کے جوانو ں نے کراکرا جواب دے کر تین بھار تی فو جیو ں کو واصل جہنم کر کے ثا بت کردیا کہ دشمن کسی بھو ل میں رہے ہم جاگ رہے ہیں۔

بھار تی حکمران خطے کے امن کو تباہ کر نا چاہتے ہیں، انہو ں نے کہاکہ مودی کے ظلم و ستم کانشانہ بننے والے کشمیر یو ں کی جرات کوہم سلام پیش کر تے ہیں مو دی کی سو چ سے پورے خطے کو خطرہ لا حق ہو چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...