رائیونڈ،غیر قانونی ویگن و رکشہ سٹینڈز کی بھرمار،ٹریفک مسائل میں اضافہ
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائے ونڈ میں جگہ جگہ غیر قانونی ویگن و آٹو رکشاسٹینڈز قائم،ٹریفک مسائل میں اضافہ۔ سٹی پھاٹک،فلائی اوور چوک،لاہور ریلوے روڈ کونیکا سٹاپ،قصور رائے ونڈسٹاپ،کوٹ رادھاکشن رائے ونڈسٹاپ،مانگا رائے ونڈ سٹاپ،للیا نی رائے ونڈ سٹاپ،تبلیغی مرکز مین گیٹ،سندررائے ونڈ سٹاپ پرایسے سٹینڈز کی بھرمار۔ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پرناجائز طور پر کیمپ لگا کر دیہاڑیاں لگائی جارہی ہیں۔شہریوں نے فوری طور پر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے