مجلس احرار اسلام کا 90سالہ یوم تاسیس جوش و جذبے سے منایا گیا

  مجلس احرار اسلام کا 90سالہ یوم تاسیس جوش و جذبے سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)حریت پسند جماعت مجلس احراراسلام کا 90سالہ ”یوم تاسیس“انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے ملک بھر میں منایاگیا۔ایوان احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب اور احرارسیمینار مجلس احرار لاہور کے صدر حاجی محمدلطیف کی زیر صدارت میں منعقدہوا جس سے پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنر ل مولانا زاہدالرشدی،مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ عابد مسعودڈوگر،میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم، رانا حبیب اللہ، علامہ محمد ممتاز اعوان،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری وقاص حیدراوردیگر رہنما و مبلغین نے شرکت و خطاب کیا۔مولانا زاہدالراشدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور عالمی اسٹیبلشمنٹ پاکستانی قوانین میں ردوبدل کرناچاہتی ہیں لیکن ہم اور آپ مل کر ان کو ایسا کبھی نہیں کرنے دیں گے،انگریز وں نے ہمارے اوپر سرمایہ دارانہ وجاگیردارانہ نظام مسلط کیا۔انہوں نے کہاکہ پہلے ہم ہندوبنئے کے شکنجے میں تھے اوراب ہم کلمہ پڑھنے والے بنئے کے شکنجے میں ہیں،مجلس احراراسلام عام طبقاتی عوام کی ترجمانی کرنے والی جماعت ہے۔

اس جماعت نے انگریز سامراج اور ڈوگرہ سامراج کے خلاف عوام کو آزادی کی زبان دی تھی۔ قادیانیت کے شیش محل میں زلزلہ برپاکرنے والی مجلس احرار کے کارنامے ہمیشہ تاریخ کاحصہ رہیں گے۔عابد مسعودڈوگر نے کہاکہ تاریخ کا مصنف مجلس احرار کے کردار کو ضرورلکھے گا،جھوٹی نبوت کے مرکز قادیان میں پہنچ کر ہمارے اکابر نے قادیانیوں کو دعوت حق دی تھی۔
مجلس احرار