فوج نے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے بے مثال کردار ادا کیا

  فوج نے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے بے مثال کردار ادا کیا

  



لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء چوہدری سجاد ندیم عرف پپا نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین اور صلاحیتوں سے مالا مال فوج ہے جس نے عسکری میدان میں اپنے لوہا منوایا ہے، سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ ایک زیرک جنرل ہیں جنہوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔

، پہلے پاکستان میں آئے روز بم دھماکے ہوتے تھے پاکستان کے گراؤنڈ ویران تھے،کوئی پاکستان آنے کو تیار نہیں تھا لیکن پاک فوج کی دلیرانہ پالیسیوں نے پاکستان کا امن دوبارہ بحال کرکے ارض وطن کے تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1