قیمت ایپ فعال، گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے: ظفر اقبال 

   قیمت ایپ فعال، گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے: ظفر اقبال 

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) گرانفروش خبردار، ہوشیار، محکمہ انڈسٹریز پنجاب نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی حکمت عملی طے کر لی۔صوبے بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔مہنگی اشیاء  بیچنے والوں کو اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی سیکرٹری انڈسٹری کیپٹن ظفر اقبال نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی نچوڑنے والے اب حکومتی شکنجے میں جکڑے جائیں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی ازراں نرخوں پر فروخت کیلئے قیمت ایپ بھی مکمل طور پر فعال کردی گئی ہے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ ہو گی،2گھنٹوں میں شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ عوام ناجائز منافع خوری کے خلاف رپورٹ  کیلئے ابھی  پنجاب حکومت کی قیمت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...