سرکاری واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائی جائے،رفاقت گیلانی

  سرکاری واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائی جائے،رفاقت گیلانی

  



لاہور(پ ر)سیاسی معاون برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہاہے کہ سرکاری واجبات کی سوفی صد وصولی کویقینی بنایاجائے۔ریونیوافسران فیلڈمیں نکلیں اورکارکردگی کومزیدبہتربنائیں انہوں نے یہ بات کمیٹی روم میں ریونیوافسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی ریونیو افسران کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے فلڈ سٹاف،متعلقہ نمبرداروں سے رابطے کو فروغ دے کر نتائج کا حصول یقینی بنائے کیوں کہ ضلع کی معیشت کے لیے واجبات سرکار کی وصولی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے ایل آر ایم سنٹرز انچارج کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو انتقال اراضی،فردات، نقول،وراثت کے اجراء تیزی سے اقدامات اٹھائیں اور کسی قسم کی تا خیر ہر گز نہ برتی جائے۔اجلاس میں اے ڈی سی آر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ واجبات سرکار،سٹمپ ڈیوٹی،زراعی انکم ٹیکس کی مد میں 33کروڑ 20لاکھ روپے وصول کیے

مزید : میٹروپولیٹن 1