بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں،ڈاکٹر شکیل

بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں،ڈاکٹر شکیل

  



فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) جماعت اسلامی رہنما ڈاکٹر شکیل احمد  نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو آئے روز ظلم وستم اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارت میں آر ایس ایس کا نظریہ پھیلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے جس کے خلاف ہم آواز بلند کرتے رہیں گے، ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بھی بتادیا ہے کہ بھارت میں تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہوچکی ہیں آئے روز بھارت کی طرف سے ایل او سی پر شدت پسندی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے پاک فوج ہندوستان کو منہ توڑ جواب دے پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے، انہوں نے کہا کہ انڈین آرمی چیف کے بیان کی ہم مذمت کرتے ہیں متنازعہ شہریت قانون کیخلاف ملک گیر عوامی احتجاج مودی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...