انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں 24گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت دیدی گئی

  انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں 24گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت دیدی گئی

  



  لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں زیر علاج مریضوں کو سی ٹی سکین ٹیسٹ کروانے کی سہولت (سوموار تا ہفتہ) 24گھنٹے  فراہم کر دی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ ملک بھر سے ٹریفک حادثات و نیورو سرجری کے مریض لائے جاتے ہیں جن کی بروقت تشخیص کیلئے سی ٹی سکین کے دورانیہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔اب پی آئی این ایس میں آنے والے مریضوں کو تشخیصی ٹیسٹوں کیلئے دوسری عمارت میں نہیں جانا پڑے گا۔ پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہیلتھ وژن کی روشنی میں پینز انتظامیہ مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلیئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرض کے بروقت اور صحیح علاج کیلئے اس کی فوری اور موقع پر تشخیص انتہائی اہم ہے اور مریضوں کو  راؤنڈ دی کلاک سی ٹی سکین کی سہولت اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی گئی ہے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...