حکومت قرض کی قسط ملنے پر جشن منارہی ہے،رابعہ فاروقی

  حکومت قرض کی قسط ملنے پر جشن منارہی ہے،رابعہ فاروقی

  



لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم سے قرضہ کی قسط کی منظوری پر جشن منارہی ہے جبکہ دوسر ی طرف تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوچکا ہے،حکمران عوام کو بے وقوف بنانے کی مصنوعی کوشش کررہے ہیں،عوام کو سب حقائق کاعلم ہے،انہوں نے کہاکہ، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے والے اب روز کشکول اٹھا ئے آئی ایم ایف کے پاس پہنچ جاتے ہیں، حکمرانوں نے ایک سال میں قرضہ لینے کانیاریکارڈ قائم کیا ہے، حکومت برآمدات میں اضافہ کرنے کے بجائے قرض لینے میں اضافہ کررہی ہے، حکومت نے اندرونی اور بیرونی طور پر قرضہ لینا معمول بنا لیا ہے۔

، ایک طرف آئی ایم ایف سے قرضہ لیا جارہا ہے تو دوسری طرف پاکستانی بنکوں سے بھی ادھار لینے سے گریز نہیں کیا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ ملک کومعاشی طورپر تباہ کردیا گیا ہے، حکومت کی عجیب پالیسیوں سے ہر کوئی پریشان ہے لیکن حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، حکمرانوں کو علم نہیں ہے کہ عوام کن مشکلات کا شکار ہیں، اب آئی ایم ایف سے لی گئی قرض کی یہ رقم نہ جانے کہاں خرچ ہوگی،عوام موجودہ حکومت کی ناقص پالیسوں سے تنگ آگئے ہیں، وہ اب اس حکومت سے نجات چا ہتے ہیں، وہ ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو اقتدارمیں دیکھنا چاہتے ہیں، حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر بد حال کردیا ہے 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...