لیگی کارکنوں کو گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا،محمود اختر
فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی تنظیم اور تحصیل فیروزوالہ کے عہدیداران اور رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کیخلا ف انتقامی کارروائیاں حکومت کو مہنگی پڑیں گی، پارٹی مرکزی سیکریٹریٹ مسلم لیگ ن ما ڈ ل ٹا ؤ ن پر ایف آئی اے کا چھاپہ قا بل مذمت ہے جوحکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے، ایسی مذموم کاروائیوں سے پارٹی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ان اظہار خیال کرتے ہوئے محمود اختر گورائیہ، چوہدری لیاقت علی گلزار، نوید احمد چوہان، میاں مشتاق احمد، حاجی ظفر احمد مظفر، قلب عباس بھٹی، ملک ندیم احمد چوہان، ملک ظہیر احمد نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا اپنا غصہ مسلم لیگ (ن) پر اتارنا چاہتی ہے۔
سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو بھی سیاسی انتقام کے تحت پامال کیاجارہا ہے سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے بے نقاب اور عدلیہ سے مسترد ہونے پر حکمران بدحواس ہوچکے ہیں پارٹی مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپے سے ہمارے حوصلے پست ہوں گے نہ ہم سچ بولنا چھوڑیں گے، انہوں نے کہاکہ عوام کو در پیش مسائل کو ہنگامی طور پر حل کر نے کیلئے حکمرانوں کے پاس کو ئی پالیسی موجود نہیں حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور ذاتی مفادات پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج مسائلستان بن چکا ہے عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ملکی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے تمام حکومتی وزیر،مشیر کام کر نے کی بجائے عمران نیازی کی خوشامدکر نے میں مصروف ہیں پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو تباہی و بربادی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے اب ملک کو پاؤں پر کھڑا کر نا مشکل ہو چکا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کو انتقامی کاروائیوں سے دبایا نہیں جا سکتا بلا وجہ الزام لگا کر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا جمہوریت نہیں ملک میں سول آمریت ہے حکومت کی ناقص پالیسیوں پر جو بھی شخص آواز اٹھا تا ہے اگلے روز ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہو جاتے ہیں موجودہ حکمرانوں کے دور اقتدار میں کوئی ادارہ آزاد نہیں۔