قادیانی نوجوانوں کو گمراہ کرنے میں مصروفہیں،مجاہد عبدالرسول

    قادیانی نوجوانوں کو گمراہ کرنے میں مصروفہیں،مجاہد عبدالرسول

  



لاہور(پ ر) سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہا ہے کہ قادیانی نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں، قادیانیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مسلمانو ں کیخلا ف اظہار رائے کی آزادی کے نام پر نفرت پھلائی جا رہی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ علمائے کرام نوجوانوں کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فنتہ قادیانیت کے حوالے سے نوجوانوں کو آگاہ کریں قادیانی مختلف روپ میں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ؐ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں۔

قادیانی آئین کو نہ مان کر کھلم کھلا آئین سے انحراف کا ارتکاب کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1