ریٹائرڈ کرنل کی جائیداد ہتھیانے والا نوسرباز پکڑا گیا

ریٹائرڈ کرنل کی جائیداد ہتھیانے والا نوسرباز پکڑا گیا

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)فراڈ جعلسازی، دھوکہ دہی، اور جعلی سائن انگھوٹھے لگانے میں ملوث جعلساز اور اشتہاری اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا دی۔مقدمہ نمبر 44/10 میں اشتہاری ملزم غفار ڈیلر 9 سالوں سے غائب اور محکمہ اینٹی کرپشن کی نظروں سے ْاوجھل تھا۔ملزم نے آرمی کے (ر)کرنل خلیق احمد خان کا جعلی شناختی کارڈ بنوا کر مختارم عام بنایا اور پٹواری کے ساتھ سازباز ہو کر کروڑوں روپے کی جائیداد بیچ ڈالی۔کرنل خلیق احمد کی زوجہ کی مدعیت میں انکوائری شروع کی گئی۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے اشتہاریوں اور جعلسازوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1