کرن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مسیحی ملازمین میں کرسمس تحائف تقسیم کئے

کرن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مسیحی ملازمین میں کرسمس تحائف تقسیم کئے

  



لاہور(پ ر)کرن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پرگزشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی لاہور پریس کلب کے مسیحی ملازمین میں راشن اور تحائف دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی صدارت کرن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی صدر روبی ہاشم نے کی جبکہ تقریب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، ڈاکٹر عصمت لغاری، بن قطب فاؤنڈیشن کے آغاشعیب،ڈاکٹر فوزیہ اور محمد عبداللہ نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے روبی ہاشم نے کہا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے کہ وہ ان ملازمین کی خوشی میں شامل ہو رہے ہیں اور ان ملازمین کے چہروں پر خوشی دیکھ کر ان کا دل باغ باغ ہو رہا ہے۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کرن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اصل کام اللہ کے بندوں کو خوش رکھنا ہوتا ہے اور کرن ویلفیئر فاؤنڈیشن نہ صرف رمضان بلکہ کرسمس کے موقع پر بھی ان ملازمین کو نہیں بھولتی۔

۔آخر میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کرن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی صدر روبی ہاشم کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...