ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا،عمران سلیمی

ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا،عمران سلیمی

  



لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر معیشت سے متعلق مثبت خبریں آ رہی ہیں، عمران خان کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیاں رنگ لا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی صورتحال پر اعتماد اسکی دلیل ہے گزشتہ پانچ ماہ میں پاکستان کے ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

جبکہ ملکی درآمدات میں ایک ماہ میں 213 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے توانائی سیکٹر میں بقایا جات کے خاتمے کی منصوبہ بندی کو بھی جامع قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے شاید معاشی حقائق سے نابلد ہیں۔

عمران سلیمی

مزید : میٹروپولیٹن 1