حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے،عزیز الرحمن چن

  حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف میں ڈال رہی ہے عمران خان کے سارے دعوے کھوکھلے نکلے ہیں مانگے تانگے کے لوگوں سے کھڑی موجودہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس اقربا پروری کا منہ بولتا ثبوت ہے کچھ دن پہلے دوستوں کو جو خوش خبری وزیر اعظم عمران نے سنانے کا کہا تھا وہ یہی تھی اپنوں کو بچانے اور نوازنے کے لئے نیب آرڈیننس جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو تحریک انصاف کے مدار میں داخل ہو جاتا ہے اُس کو فرشتہ بنا دیا جاتا ہے جبکہ اپوزیشن کے فرشتوں کو بھی گنہگار بنایا جا رہا ہے۔

اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر حکومت عوام کی نظروں سے گرتی جا رہی ہے عنقریب عوام ہی ان کا تختہ دھرن کر دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...