سوسائٹی آف سرجنز لاہور چیپٹر کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس
لاہور (پ ر)سوسائٹی آف سرجنز لاہور چیپٹر کے صدر و پروفیسر آف سرجری لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فاروق افضل کی زیر صدارت آج سروسز انسٹی ٹیوٹ آ ف میڈیکل سائنسز کے ایڈیٹوریم میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں سابق ڈین پی جی ایم آئی پروفیسر محمد اقبال خان اور معروف سرجن پروفیسر شبیر احمد نورو کی میڈیکل کے شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ تعزیتی ریفرنس میں سینئر پروفیسرز اظہار خیال کریں گے۔