پاکستان موجودہ حالات میں نازک دور سے گزر رہا ہے

پاکستان موجودہ حالات میں نازک دور سے گزر رہا ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)سینئر نائب صدر انجمن تاجران ہال روڈ لاہور حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے جس میں اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر اپنے فرائض منصبی کو انجام دیں انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے۔

،پاک فوج نے پاکستان میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ہزاروں جوانوں کی قربانیاں دیں ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔انہی لامتناہی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم ارض وطن میں سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں،پاکستان فوج کے خلاف ہرزا سرائی کرنے والے کسی طور پر بھی محب وطن نہیں ہو سکتے ہیں جنہیں پاک فوج اچھی نہیں لگتی ہے انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان کو چھوڑ کر انڈیا میں رہائش اختیار کر لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...