ریکارڈ میں ردو بدل کی شکایات پر پٹواری اور قانونگومعطل

    ریکارڈ میں ردو بدل کی شکایات پر پٹواری اور قانونگومعطل

  



لاہو(راپنے نمائندے سے)تحصیل سٹی کے پٹوار سرکل نیاز بیگ، میں اختیارات کا ناجائز استعمال، اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کے انکشاف پر پٹواری، قانگو معطل کر دئیے گئے۔سنگین الزامات اور اینٹی کرپشن کے مقدمات میں ملوث پٹواری کی تاحال تعیناتی اور محکمہ مال کے افسران کی بے بسی نے کئی سوالیہ نشان کھڑے کر دیے۔دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور محمد اصغر جوئیہ نے بری شہرت کے حامل پٹواریوں کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ بری شہرت کے حامل پٹواریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے انھیں سرنڈر کردیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...