میثاق معیشت کی پیشکش کرنے والے آج کیوں خاموش ہیں،جمشید چیمہ

میثاق معیشت کی پیشکش کرنے والے آج کیوں خاموش ہیں،جمشید چیمہ

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ میثاق معیشت کی پیشکش کرنے والے آج کیوں خاموش ہیں،اپوزیشن کو ملک و قوم او رمعیشت سے کوئی سروکار نہیں اور ان کا مقصد صرف اپنے کرپشن کے کیسز میں چھوٹ حاصل کرنا ہے جو کسی صورت ممکن نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی حکومت کی آڑ میں اداروں پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں لیکن عوام اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔حکومت اپنی درست سمت میں گامزن ہے اور کرپشن کے ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کئے بغیر ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کی میں نہ مانوں کی رٹ سے کوئی خوف اور سروکار نہیں کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ عمران خان اپنی 23سالہ لازوال جدوجہد کے نتیجے میں حکومت میں آئے ہیں اور دونوں جماعتیں عمران خان کی جہدوجہد پر انگلی نہیں اٹھاسکتیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جب این آر او نہ دینے کی بات کرتے ہیں تو اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے جس سے ملک و قوم کا خون چوسنے والوں کومعافی اور رعایت ملے۔

، ملک میں عدالتیں موجود ہیں اور ان کے کیسز زیر سماعت ہیں،موجودہ حکومت نے دونوں جماعتوں کی قیادت اور رہنماؤں پر ایک بھی مقدمہ قائم نہیں کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...