درہ خنجراب کے ذریعے تجارت میں 46.8فیصد اضافہ 

درہ خنجراب کے ذریعے تجارت میں 46.8فیصد اضافہ 

  



اسلام آباد (اے پی پی) رواں سال 2019ء کے دوران درہ خنجراب کے ذریعے کی گئی پاک چین تجارت میں 46.8فیصد اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا نومبر کے دوران 856.3ملین ڈالر کی تجارت کی گئی ہے۔ چائینا نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور چین پاکستان آزادانہ تجارت کے معاہدہ کے دوسرے مرحلہ کے آغاز سے تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران درہ خنجراب کے مقام پر تجارت میں 46.8فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گیارہ ماہ کے دوران 66ہزار600ٹن تجارتی سامان کی نقل و حمل ہوئی ہے جس کی مالیت 856.3ملین ڈالر5.99ارب یوآن بنتی ہے۔ درہ خنجراب کے راستے چین ٹیکسٹائلز، زرعی مصنوعات اور روز مرہ کی اشیاء کی درآمد جبکہ پلانٹس اور ادویات وغیرہ برآمد کرتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...