مچھلی اور اس کی مصنوعات کی بر آمدات 54.6ملین ڈالر تک پہنچ گئیں 

مچھلی اور اس کی مصنوعات کی بر آمدات 54.6ملین ڈالر تک پہنچ گئیں 

  



اسلام آباد(یواین پی)نومبر 2019 کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 56.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق نومبر 2019 کے دوران برآمدات کا حجم 54.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2018 میں 35 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح نومبر 2018 کے مقابلہ میں نومبر 2019 کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 19.6 ملین ڈالر یعنی 56 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس