ٹیکس بارز سے مل کر مشترکہ کمیٹی تشکیل دینگے چیئرمین پی آر اے

  ٹیکس بارز سے مل کر مشترکہ کمیٹی تشکیل دینگے چیئرمین پی آر اے

  



لاہور(یواین پی)قائمقام چیئرمین پنجاب ریو نیو اتھارٹی زین العابدین ساہی نے کہاہے کہ ٹیکس خلاکو پر کرنے کے لیے ٹیکس بارز سے مل کر مشترکہ کمیٹی تشکیل دیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان ٹیکس بار کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری کی قیادت میں پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار کے عہدیداران کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب صدر سہیل اختر، جنرل سکرٹری فرحان شہزاد سیکرٹری اطلاعات شہباز صدیق اور لاہور ٹیکس بار کے صدر خرم شہباز بٹ، جنرل سیکرٹری ثاقب منیر رانا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔وفد نے قائمقام چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین ساہی سے ملاقات میں ٹیکس بار کے قیام اور جگہ کے بارے میں مطالبہ کیا جس پر انہوں نے ایک ماہ کے اندر جگہ مختص کرنے کا وعدہ کیا۔زین العابدین ساہی نے پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار کے مطالبے پر کہا کہ ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل کے حل کے لیے پی آر اے اورٹیکس بارز کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ ٹیکس ریٹس کم کرنے کے لیے سفارشات بھیجی گئی ہیں اور کمپلسری رجسٹریشن اور ڈی رجسٹر یشن کے لیے آسانیاں پیدا کی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی آر اے اپنے افسران کو ٹریننگ دے رہا ہے تاکہ غلط اسسٹمنٹ نہ ہو۔ڈبل ٹیکسیشن کے خاتمے کے لیے ایف بی آر سے بات چیت جاری ہیں۔ ٹیکس دہندگان کے لیے اپیل کا وقت اور فوری ا اپیل پر حکم امتیاعی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سروسز آف نو ٹس، اپیل یا آرڈر اب ٹیکس کنسلٹنٹ اور ٹیکس پیئر دونوں کو بھجوائے جائیں گے۔ پاکستان ٹیکس بار کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا کہ جگہ جگہ ریٹرن دینے سے ٹیکس دہندگان کے لیے پریشانی بڑھتی ہے۔

 اس لئے سیکشن16کو آسان بنایا جائے،ایڈورٹائزمنٹ کی سروسز پر ٹیکس کم کیا جائے،سندھ اور پنجاب میں ٹرمینیشن اینڈ آرگنائزیشن کے معاہدوں کے فرق کو دور کیا جائے۔

مزید : کامرس


loading...