سٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور نیشنل بینک کی مخصوص برانچیں 31دسمبر کی رات 9بجے تک کھلی رہیں گی
اسلام آباد(یواین پی)ٹیکسز، ڈیوٹیز اور سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی +بی ایس سی) اور نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی مخصوص برانچیں 31دسمبر2019ء بروز منگل رات 9بجے تک کھلی رہیں گی۔اس کے علاوہ دیگر تمام بینکس کی مخصوص برانچز بھی 31دسمبر کوگورنمنٹ ٹرانزیکشنز کی اسی روز کلیئرنگ کیلئے اپنا سٹاف تعینات کریں گی۔نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچز سرکاری محصولات کو اسی دن ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ آفس سے کلیئرنگ کریں گی۔ اس مقصد کیلئے سپیشل کلیئرنگ شام 7بجے این آئی ایف ٹی کے تحت کی جائے گی۔ این بی پی، ایس بی پی، بی ایس سی سمیت دیگر بینکوں کی مخصوص برانچز کو کھلا رکھنے کا فیصلہ سرکاری واجبات کی وصولیوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کیا گیا ہے۔