موبائل فونز کی درآمدات 63فیصد اضافے سے 498ملین ڈالر سے متجاوز

موبائل فونز کی درآمدات 63فیصد اضافے سے 498ملین ڈالر سے متجاوز

  



اسلام آباد (یواین پی)رواں مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 63.62فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تانومبر2019 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 498.466ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تانومبر2018 کے عرصہ میں 304.651ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں 193.815ملین ڈالر یعنی 63.62فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق نومبر2019 کے دوران درآمدات میں 150.29فیصد اضافہ ہوا ہے اور نومبر 2019 میں درآمدات 110.725ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر2018 کے دوران 44.238ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019 کے مقابلہ میں نومبر2019 کے دوران درآمدات میں 6.68فیصد کی کمی سے درآمدات کا حجم 110.725ملین ڈالر تک کم ہوگئیں۔

مزید : کامرس