نیب ترمیمی آرڈیننس سے خوف وہراس کی فضاختم ہو گی‘خواجہ حبیب

نیب ترمیمی آرڈیننس سے خوف وہراس کی فضاختم ہو گی‘خواجہ حبیب

  



لاہور(این این آئی)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کا اجراء خوش آئند خوش آئندہ ہے جس سے خوف و ہراس کی فضا ختم ہو گی،ترمیمی آرڈیننس کی تشہیرکی جائے تاکہ اس کی مخالفت میں سامنے آنے والی آوازیں ختم ہو سکیں،ایف بی آر کو بھی صنعتکاروں اوتاجروں کے ساتھ دوستانہ رویہ روا رکھنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور استحکام کے لئے شرح مبادلہ کا متعینہ ریٹ برقرار رکھا جائے،ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری کے لئے کامیابی ممالک کو سٹڈی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جنہوں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں وہاں اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے لیکنبدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسا ہوتا ہوا نظر آرہا جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا ملک میں یومیہ گیس کی کل پیداوار 3.8سے 4.2ارب مکعب فٹ جبکہ طلب عام دنوں میں 6اور شدید سردی کے دنوں میں مزید بڑھ کر آٹھ ارب مکعب فٹ ہو جاتی ہے۔ بڑے سرمایہ دار اور بااثر لوگ کمپریسر لگا کر گھریلو صارفین کی حق تلفی کرتے ہیں اس لئے ان کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف بھی بلا امتیاز مہم شروع کی جائے۔گیس اور بجلی چوری پر قابو پا کر لائن لاسز میں سالانہ اربوں روپے کی کمی کی جاسکتی ہے۔

مزید : کامرس