پنجاب انتظامیہ متحرک، ایک ہی دن 17 سو بے سہارا افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل

پنجاب انتظامیہ متحرک، ایک ہی دن 17 سو بے سہارا افراد عارضی پناہ گاہوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سردی کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا، ایسے میں غریب اور بے سہارا افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہوچکی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بے سہارا افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں انہیں نہ صرف گرم بستر مہیا کیا جارہا ہے بلکہ اچھا کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ عارضی پناہ گاہوں کی نگرانی پنجاب کے چیف سیکرٹری اعظم سلیمان خود کر رہے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے اتوار کے روز صوبے کے 36 اضلاع میں فوری طور پر بے یار و مددگار لوگوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا۔مجموعی طور پر صوبے میں قائم 92 پناہ گاہوں میں ایک روز کے دوران 1700 لوگوں کوشفٹ کیا گیا ہے۔ عارضی پناہ گاہوں میں سب سے زیادہ لوگ فیصل آباد میں شفٹ کیے گئے جہاں ان کی تعداد 448 رہی جبکہ بہاولپور میں 180 اور وہاڑی میں 100 بے سہارا افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔
بے سہارا افراد

مزید :

صفحہ اول -