مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی نے دل سے مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہیں دیا: رانا ثنا اللہ 

مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی نے دل سے مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہیں دیا: رانا ...

  



اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے دھرنے میں دل سے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دیا۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا گرفتار کرنا بہت حیران کن واقعہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے گرفتاری کا بتایا تھا، وزیراعظم میرا نام لے کر گرفتار کرنے کی ہدایات دیتے رہے، اس طرح گرفتاری سے لگا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔انہوں نے کہاکہ معاملہ پارلیمان میں رکھوں گا، جوڈیشل یا پارلیمانی کمیشن نہ بنا تو عدالت سے رجوع کروں گا۔رانا ثناء  اللہ نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن)میں منحرف گروپ بنانے میں رکاوٹ بننے پر میرے خلاف کارروائی کی گئی۔جیل میں گزرے ایام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ جن حالات میں جیل میں رکھا کوئی اور ایسے نہیں رہ سکتا، فرش پر لیٹا، ساری رات بندہ سو نہیں سکتا تھا۔ممبر قومی اسمبلی نے بتایا کہ آنکھ کے علاج پر کہا گیا ہدایت ہے کہ جیل ہسپتال میں قدم بھی نہ رکھوں، نواز شریف اور شہباز شریف میرے اہل خانہ سے رابطے میں رہے۔جے یو آئی (ف) کے مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ مولانا نے یکطرفہ فیصلہ کیا،بہت طاقتور احتجاج کیا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے دل سے مولانا کا ساتھ نہیں دیا۔

رانا ثناء اللہ 

مزید : صفحہ اول