گورنر پنجاب نے آر ایس ایس کو بی جے پی کا دہشتگرد ونگ قرار دیدیا

  گورنر پنجاب نے آر ایس ایس کو بی جے پی کا دہشتگرد ونگ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،سمبڑیال (سٹاف رپورٹر،نمائندہ پاکستان) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے آر ایس ایس کو بی جے پی کا دہشت گرد ونگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نر یندر مودی کی نگرانی میں آر ایس ایس بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا رہی ہے دنیا نے نوٹس نہ لیا توا س سے بھی بڑا کوئی اور ظلم اورجرم نہیں ہوگا،یورپی یونین کے نائب صدر کا یورپی پار لیمنٹ میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ نے کا اعلان کشمیر یوں کے مو قف کی جیت ہے۔ وہ یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فیبیو مسیمیو کاستالدو کی2روز دورہ لاہور کے بعد واپس روانگی کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فیبیو مسیمیو کاستالدو'پاک یورپ فر ینڈ شپ فاؤنڈیشن کے چیئر مین پرویز اقبال 'یورپی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان سمیت دیگر بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا یورپی یونین کے نائب صدر نے مکمل یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر یوں کو مقدمہ لڑ یں گے اور بھارت میں اقلیتوں کیخلا ف جو متنازعہ قانون بناہے اس کو بھی بے نقاب کر یں گے اور جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے بھی پاکستان کا ساتھ دیں گے اسکے بعد مجھے یقین ہے کہ انشا  اللہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے معاملے بھی پاکستان کو خوشخبری ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نریندرمودی اپنی نگرانی میں بھارتی دہشت گردی تنظیم آرایس ایس کو مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے تیار کر رہا ہے اور اس بارے میں تمام حقائق عالمی میڈیا کے ذریعے سامنے آرہے ہیں ان حالات میں اگر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش رہیں تو اس سے بڑا کوئی ظلم اور جرم نہیں ہوگا کشمیر میں کر فیو کو147دن ہوچکے ہیں یہ انسانی حقوق کا قتل عام ہے جسکے لیے پاکستان ہر فورم پر آواز بلند کررہا ہے مگر دنیا کو بھی ان مظالم کا کل نہیں آج ہی نوٹس لینا چاہیے اور فوری طور پر کشمیریوں پر مظالم اور کر فیو کو ختم کر کے کشمیر یوں کو انکا حق آزادی دیا جائے۔ یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فیبیو مسیمیو کاستالدونے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آکر مجھے بہت سے حقائق کا پتہ چلا ہے اور کوئی شک نہیں کہ دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قر بانیں پاکستانی افواج 'قوم اور انکے دیگر سیکورٹی اداروں نے دیں ہیں جن کی پوری دنیا کو قدر کر نی چاہیے جہاں تک مسئلہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نئے قانون کا تعلق ہے تو یہ ظلم ہے اس سے صرف خطے میں ہی نہیں دنیا میں بھی امن کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں اور میں یورپی پار لیمنٹ میں ان دونوں ایشوز پر بھر پورمقدمہ لڑوں گا اور دنیا بتاؤں گا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کر نا امن کیلئے ضروری ہے اور بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کا تحفظ بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ایک ویژنری لیڈرہیں ان سے2روز ہ دورے کے دوران جب بھی بات ہوئی ہے وہ تو کشمیر یوں 'بھارت میں بسنے والے مسلمانوں اور جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا ہی ذکر کرتے رہے ہیں اور پاکستان کا روشن مستقبل چاہتے ہیں میں انکو یقین دلاتا ہوں کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے بھی میں پاکستان کیساتھ ہوں اور مجھے توقع ہے کہ پاکستان کیلئے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع ہو جائیگی جس سے پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط ہوگا اور روز گار کے نئے مواقعے بھی پیداہوں گے۔ 
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ اول -