ایل او سی سماہنی سیکٹر پربھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری زخمی
سماہنی (آئی این پی) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی خلاف ورزیاں جاری، سماہنی سیکٹر کے سرحدی علاقے کہاولیاں گڑھی میں سنائیپر شوٹ سے محمد شبیر زخمی، شبیر ولد جمروزخان کو اس وقت ٹارگٹ کیا گیا جب وہ گھر کے اندر کام کاج میں مصروف تھا، گولی محمد شبیر کی ٹانگ پر لگی، زخمی کو فوری طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق سماہنی سماہنی سیکٹر کے سرحدی علاقے کہاولیاں بنڈالہ گڑھی میں بھارتی فوج نے سنائیپر فائر سے ایک زمیندار محمد شبیر کو اس وقت گولی کا نشانہ بنایا جب وہ مال مویشی مکان کے اندر باندھنے میں مصروف تھا محمد شبیر ولد جمروزخان کو فوری طور پر ریسکیو کیا گیا اور فوری طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا،بھارتی بزدل فوج گزشتہ کچھ وقت میں بنڈالہ، کہاولیاں، نالی پتنی سمیت کئی دوسرے سرحدی علاقوں میں کئی افراد کو اس طرح کی کارروائیوں میں زخمی اور شہید کر چکی ہے جبکہ ان علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی ان سے محفوظ نہیں لیکن اس کھلی دہشت گردی پر عالمی دنیا کی خاموشی خود ان کے منہ پر کسی تماچے سے کم نہیں بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کے باوجود کنٹرول لائن پر آباد لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ ڈٹے ہوئے ہیں اور بھارت کی طرف سے کسی بھی جار حیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔