چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردارشمیم خان کل ریٹائر ہو جائینگے 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردارشمیم خان کل ریٹائر ہو جائینگے 

  



 لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان 62سال کی عمر پوری ہونے پر کل (منگل) کواپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ ا ن کی جگہ یکم جنوری 2020ء کو سینئر ترین جسٹس مامون رشید شیخ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لاہورہائیکورٹ کے ججز صاحبان اور لاء افسران شریک ہوں گے۔ جسٹس مامون رشید شیخ 18مارچ2020ء تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جسٹس مامون رشید شیخ 19فروری 2010ء کو لاہو رہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے۔ 

جسٹس سردار شمیم خان 

مزید : صفحہ اول