متنازعہ شہریت قانو ن کے ھق میں بیان، عوام بھارتی آرمی چیف کیخلاف پھٹ پڑے

متنازعہ شہریت قانو ن کے ھق میں بیان، عوام بھارتی آرمی چیف کیخلاف پھٹ پڑے

  



نئی دہلی(آن لائن)بھارتی آرمی چیف نے شہریت کے قانون میں ترمیم کے حق میں بیان پر شدید ردِعمل آنے کے بعد لہجہ بدل لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل بپن روات نے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف بنایا جانیوالا شہریت کا قانون آنے کے بعد اس کے خلاف ہونے والے احتجاج کے خلاف بیان دیا تھا جس پر بھارتی عوام کا شدید ردِعمل آیا اور کہا گیا کہ بھارتی آرمی چیف حکومت اور سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں۔جس کے بعد جنرل بپن روات نے لوگوں کے انسانی حقوق کے احترام کا اعلان کردیا ہے۔ جنرل بپن نے کہا ہے کہ ''بھارتی افواج میں حقوق انسانی قوانین کا بہت احترام کیا جاتا ہے''۔ بھارتی آرمی چیف جنرل راوت حقوق انسانی کمیشن کے انٹرنس اور سینئر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ '' مسلح افواج میں حقوق انسانی قوانین کا بہت احترام کیا جاتا ہے اور نہ صرف ملک کے عوام کے انسانی حقوق بلکہ مخالفین کے انسانی حقوق کا بھی تحفظ کیا جاتا ہے''۔

جنرل بپن راوت 

مزید : صفحہ اول