پاکستان کیلئے چینی فضائی سروس اپ گریڈ 

   پاکستان کیلئے چینی فضائی سروس اپ گریڈ 

  



بیجنگ (آئی این پی) چین نے پاکستان کے لئے اپنی فضائی سروس کو اپ گریڈ کر دیا ہے،اس اقدام سے امید ہے دونوں برادر ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا،منصوبے کے مطابق چائنا سدرن ایئر لائنز اسلام آباد کنمنگ گوانگ ژوکے مابین ہفتہ وارتین پروازیں چلائے گی۔فلائٹ آپریشن باضابطہ طور پررواں ہفتے شروع کیا گیا اس کے افتتاح کے موقع پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کیلئے وزیر برائے قونصلر وانگ ژہوانے کہا یہ نیا فضائی روٹ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے خصوصاًکاروباری شعبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق، نیا فضائی روٹ دونوں ممالک کے مابین چوتھا فضائی روٹ ہوگا  تقریباًپچاس ہزار پاکستانی طلباء  ہر سال چین کا سفر کرتے ہیں اس وقت  بائیس ہزار پاکستانی طلبا وظائف پر  چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی مقصود علی خان نے فلائٹ آپریشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شہری ہوابازی کا محکمہ  دنیا  کے مختلف شہروں کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافے کے لئے کوشاں ہے۔صدر  ٹورازم آپریٹرز ایسوسی ایشن صدرالدین ہنزہ نے کہا کہ چین جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ویزا سہولت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کے درمیان  فضائی پروازوں  سے متعلق  بریفنگ میں، چائنا سدرن ایئر لائن کے نمائندے  کا کہنا ہے  ہفتہ وار بنیادوں پر تین پروازوں کا دورانیہ چار گھنٹے پچیس منٹ ہوگا۔

اپ گریڈ

مزید : صفحہ اول