نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، حکومت آرڈیننس کی بجائے اپوزیشن سے ملکر قانون سازی کرے: بلاول 

    نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، حکومت آرڈیننس کی بجائے اپوزیشن سے ملکر ...

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیب اور ملکی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی حکومت بھی آصف زرداری سے متفق ہے، نیب اور ملکی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ حکومت اپنا کام کرے اور قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرے، حکومت نیب قوانین کو مکمل ختم کرکے انسداد بدعنوانی کے قوانین کو مضبوط کرے اور نیب کا یہ ڈھونگ ختم کیا جائے۔

بلاول 

مزید : صفحہ اول