(ن) لیگ،پی پی کا مشن صرف اپنی لوٹ مار بچانا،مگرمعافی نہیں ملے گی،فیاض چوہان

  (ن) لیگ،پی پی کا مشن صرف اپنی لوٹ مار بچانا،مگرمعافی نہیں ملے گی،فیاض چوہان

  



لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے شور مچارہی ہے مگر کسی کو معافی نہیں ملے گی احتساب جاری رہیگا اور چوروں سے پائی پائی وصول کی جائیگی۔ گفتگو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کا مشن صرف اور صرف اپنی لوٹ مار کی دولت بچانا ہے جسکے لیے وہ آئے روز اپنا رونا روتے رہتے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان یہ واضح کر چکے ہیں کہ جنہوں نے بھی کر پشن اور لوٹ مار کی ہے انکو کسی صورت معاشی نہیں ملے گی بلکہ ان سے لوٹ دولت ہر صورت واپس لی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم پر اپوزیشن کی تنقید بلا جواز ہے وہ عوامی و کاروباری حلقوں کی بہتری کیلئے بنائے گئے آرڈیننس پر بے بنیاد تنقید کر رہے ہیں موجودہ حکومت ملک کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے مشکل فیصلے کر رہی ہے۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ اول


loading...