محب وطن کھلاڑی پاکستان کا عظیم سرمایہ ہیں، میجر جنرل آصف غفور

محب وطن کھلاڑی پاکستان کا عظیم سرمایہ ہیں، میجر جنرل آصف غفور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)وطن سے محبت کرنے والے نوجوان خصوصاً کھلاڑی پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور ایک ایسا عظیم سرمایہ ہیں جو مسقبل میں پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔ ہم انشاء اللہ سائیکلسٹ نعیم کو اولمپکس میں فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلشنز (ISPR)میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان رینجرز کے زیر اہتمام ہونے والی ”شکریہ جناح سائیکل ریس 2019“کے چیف آرگنائز ر اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان سے مزار قائد اعظم میں ”شکریہ جناح سائیکل ریس 2019“ کی تقریب تقسیم انعامات میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میجر جنرل آصف غفور نے شکریہ جناح سائیکل ریس کے چیمپئن نعیم احمد کو اپنے قریب بلایا اور گلے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ نعیم کو اولمپکس گیمز میں فاتح کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں اور افواج پاکستان با صلاحیت اور وطن سے محبت کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے ہر دم سہولتیں فراہم کرتی رہے گی۔ کلیم اعوان نے میجر جنرل آصف غفور سے کہا کہ کراچی کے سائیکلسٹ دل وجان کے ساتھ افواج پاکستان کے ہر مشن کو اپنا مشن سمجھتے ہوئے ہر دم تیار رہینگے اور ہم بھی ردالفساد کے سپاہی بن کر فوج کے ساتھ ساتھ چلیں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے کلیم اعوان کے جذبات کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
آصف غفور

مزید :

صفحہ اول -