حکومت ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا بندوبست کرے، رحمن ملک

حکومت ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا بندوبست کرے، رحمن ملک

  



اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ترکی میں غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے دو پاکستانی جاں بحق، کئی زخمی ہوئے۔سینیٹر رحمان ملک نے ترکی میں پاکستانی سفیر، ڈی جی ایف آئی اے و ڈی جی بیورو ایمگریشن سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ رحمن ملک نے کہاکہ ترکی کے مشرقی صوبہ میں کشتی کے ڈوبنے میں دوپاکستانی جاں بحق اور 11 شدید زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشتی پر 71افراد سوارتھے جن میں 23پاکستانی ہیں جو پریشان کن ہے، وزارت خارجہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کا بندوبست کرے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ غیر قانونی طور پر مختلف ممالک میں لیجانے والے ایجنٹوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، قائمہ کمیٹی داخلہ نے پچھلے اجلاس میں ملک بھر میں انسانی سمگلرز و ٹریفکرز کیخلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے، سینیٹر شیخ عتیق کی سربراہی میں ایف آئی اے، ایمگریشن بیورو و وزارت خارجہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے اور بیورو آف ایمگریشن ملک بھر میں غیر قانونی ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرے۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے و ایمگریشن بیورو ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کی تفصیلات کمیٹی کو جمع کرے، غیر قانونی طور پر مختلف ممالک میں لیجانے کیلئے ایجنٹس کن زمینی و سمندری راستوں اور نیٹ ورک کو استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایجنٹس پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر مختلف ممالک لیجانے کیلئے کتنی رقم لے رہے ہیں۔

رحمان ملک

مزید : صفحہ اول