پہلی خواتین ٹی 10 کرکٹ لیگ  3 جنوری سے شروع ہوگی

 پہلی خواتین ٹی 10 کرکٹ لیگ  3 جنوری سے شروع ہوگی

  



راولپنڈی (اے پی پی)یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے پہلی خواتین ٹی 10 کرکٹ لیگ 3 جنوری سے شروع ہوگی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے اے پی پی کو بتایا کہ سیاسی سرگرمیوں کے باعث ایونٹ کو ری شیڈول کیا گیا ہے اور اب یہ لیگ 3 جنوری سے وقارالنساء کالج کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گی جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین روزہ لیگ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر کریں گے، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد، ملتان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور راولپنڈی کی دو ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شامل ہر ٹیم دو، دو میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ 

شمس توحید عباسی نے مزید بتایا کہ شرکت کرنے والی ٹیموں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ فائنلسٹ ٹیموں کو ٹرافیاں، میڈلز اور کیش پرائز دیئے جائیں گے، ہر میچ میں پلیئر آف دی میچ اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی