انٹر تحصیل کیڈٹ تائیکوانڈو چمپئن  شپ 4 جنوری کو ہوگی

انٹر تحصیل کیڈٹ تائیکوانڈو چمپئن  شپ 4 جنوری کو ہوگی

  



 اسلام آباد (این این آئی)راولپنڈی ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر تحصیل کیڈٹ تائیکوانڈو چمپئن شپ 4 جنوری کو ٹیکسیلا میں ہوگی۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف جاوید چوہان نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چمپئن شپ کامقصد گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، انہوں کہاکہ راولپنڈی میں ٹائیکوانڈو کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ وسائل کی کمی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے ڈراز کا اعلان 3 جنوری کو کیا جائیگا۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...