چندبرسوں سے بہت سی تبدیلیاں رونماہوئی،عابدہ بیگ
لاہور(فلم رپورٹر)معروف سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے کہاہے کہ شوبزانڈسٹری میں گزشتہ چندبرسوں سے بہت سی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں،سب سے بڑی خرابی لابی سسٹم کی اجارہ داری قائم ہونے سے پیداہوئی۔عابدہ بیگ نے مزید کہا کہ ہم نے اچھے ماحول میں کام کیا اور اساتذہ کااحترام اورمحنت کے ذریعے اپنا مقام بنایاتھا لیکن اب یہ روایات دم توڑ چکی ہیں اور سینئرز کو نظراندازکرکے انکی صلاحیتوں کامذاق اڑایا جا رہاہے اسی وجہ سے سینئرفنکاربے روزگاری اورکسمپرسی کاشکار ہو کر مختلف بیماریوں میں مبتلاہوچکے ہیں۔