شوبز میں اپنے لئے جو اہداف مقرر کئے تھے ان کو حاصل کیا،شائستہ جبیں

شوبز میں اپنے لئے جو اہداف مقرر کئے تھے ان کو حاصل کیا،شائستہ جبیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے کہا ہے کہ میں نے شوبز میں اپنے لئے جو اہداف مقرر کئے تھے ان کو حاصل کیا، پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور خاص طور پر اسلام آباد سے میری ڈرامہ سیریل ”آغوش“ نے ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی کے تمام سینٹرز پر کام کیا ہے اور کچھ عرصہ سے کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریلز میں مصروف ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے لئے جو اہداف مقرر کئے تھے انہیں کامیابی سے حاصل کیا ہے اور میں اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اچھا کام کرنے کی کوشش کی ہے اور اب تک جتنے بھی کردار ادا کئے ہیں وہ سارے بہترین تھے اور انہیں بہت پسند کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی پر جوانی میں بڑھاپے کاکردار نبھایا جس پر مجھے بہت داد بھی ملی۔

مزید :

کلچر -