ہماری ثقافت اورتہذیب بہت خوبصورت ہے،اداکارنعمان اعجاز

ہماری ثقافت اورتہذیب بہت خوبصورت ہے،اداکارنعمان اعجاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارنعمان اعجاز نے کہا کہ ہماری ثقافت اورتہذیب بہت خوبصورت ہے پھر ہم کیوں کسی کی طرف دیکھیں۔ ٹی وی ڈرامہ صرف انٹرٹینمنٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے معاشرے کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو پیش کر کے ان کا حل بھی تلاش کر نا چاہیے۔ انہوں نے نئے آنے والوں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام فنکار اچھا کام کر رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ان کا فن سے لگاؤ ہے۔میں نئے آنے والوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے۔ نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگاؤ ہے،اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر نیا تجربہ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی اس لئے ہمیں اپنی ڈگر پر ہی چلنا چاہیے۔

مزید : کلچر