بچپن سے اداکار بننے کا شوق تھا،حمید گل خان

بچپن سے اداکار بننے کا شوق تھا،حمید گل خان

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکار حمید گل خان نے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے اداکار بننے کا شوق بچپن سے تھا سکول کے دور میں بہت سے اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حمید گل خان نے بتایا کہ شوبز فیلڈ میں آنے کا شوق مجھے حاجی سلطان راہی کی فلموں کو دیکھ کر پیدا ہوا فلم اور ٹی وی میں مجھے تعارف کروانے والے میرے استاد تاج گل خان ہے انکا شکر گزار ہوں آج مجھے اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔

میر۔حمید گل خان نے کہاکہ ی زندگی کی پہلی یادگارفلم جس سے مقام عزت شہرت حاصل ہوئی وہ”چک دے پھٹے“،اور”اوکھے راہ پیار دے“ تھی میں نے بطور ولن بہت سی فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکاہوں۔حمید گل خان نے مذیدکہاکہ اپنے کام کو محنت لگن سے کیا اور کرتا رہوں گابہت جلد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے والاہوں ایک نئی گانے میں اپنی آواز کا جادو جگاؤں گاجسے میرے پرستار بہت پسند کریں گے۔ میں اپنے چاہنے والوں کا بہت شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج میں اپنا فنی سفر مکمل کررہاہوں۔

مزید : کلچر


loading...