ویلفیئر ٹرسٹ کے نام پر درجنوں ٹیکس خورنجی ہسپتالوں کو نوٹس جاری

  ویلفیئر ٹرسٹ کے نام پر درجنوں ٹیکس خورنجی ہسپتالوں کو نوٹس جاری

  



اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر نے ویلفئیر ٹرسٹ کے نام پر ٹیکس ہڑپ کرنے والے درجنوں نجی ہسپتالوں کو نوٹس جاری کردئیے ہیں،جڑواں شہروں سے  12سے زائد ہسپتالوں سے متعلق تما م تر شواہد اکٹھے کرنے کیساتھ ابتدائی نوٹسزجاری کر دیے گئے۔ حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں نہ آنیوالے نجی ہسپتالوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔   جڑواں شہروں میں درجنوں نجی صحت کے مراکز ویلفئیر ٹرسٹ اور خیراتی اداروں کی آڑ میں ٹیکس ہڑپ کرتے ہیں  ایک طرف  تو حکومت کی جانب سے  ملک کے  اندر ریوینیو کے حوالے سے اصلاحات کی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب پرائیویٹ ہسپتال دھڑلے پیسہ کماؤ ٹیکس بچاو مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ نجی صحت کے مراکز لاکھوں روپے یومیہ کما رہے ہیں جبکہ اپنی آمدن اور اثاثوں کے مطابق ٹیکس ادا نہیں کروا رہے واضح رہے  بیشتر پرائیویٹ ہسپتال جو کہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہیں وہیں انہی اداروں کے مالکان نے راولپنڈی کے اندر رفاعی ادارے  /ویلفیئر ٹرسٹ رجسٹرڈ کروا  رکھے ہیں۔زرائع کے مطابقاسلام آباد کے اندر بڑے پیمانے پر کمائی کرنے والے  پرائیویٹ ہسپتال  ان رفاعی اداروں کے نام پر اپنا ٹیکس معاف کروا دیتے  ہیں اور کچھ اپنی آمدن  کی نسبت کم ٹیکس جمع کروا رہے  ہیں  ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے بنائی گئی عوامی شکایت پورٹل پرٹیکس چوری کرنے والے پرایؤیٹ ہسپتالوں اور رفاعی اداروں کے نام پر ٹیکنیکل انداز میں اپنے ٹیکس معاف کروا دینے والے اداروں  کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی جس پر ایف بی آر نے ایکشن لیتے ہوئے جڑواں شہر میں کام کرنے والی علی میڈیکل سینٹر سمیت درجنوں پرائیویٹ ہسپتالوں کو اپنی آمدن اور اثاثوں کے مطابق ٹیکس جمع کروانے کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ رواں ہفتہ راولپنڈی سے پانچ اور چار اسلام آباد کے ٹرسٹ کے زیر سایہ چلنے والے ہسپتالوں کو نوٹس جاری ہونیکا امکان ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...