ریسکیو 1122 کے شاہینوں نے 90 فٹ بلندی پر درخت سے لٹکی چیل کی زندگی بچا لی 

ریسکیو 1122 کے شاہینوں نے 90 فٹ بلندی پر درخت سے لٹکی چیل کی زندگی بچا لی 

  



راولپنڈی (این این آئی)ریسکیو 1122 کے شاہینوں نے گلستان کالونی لین نمبر ایک میں 90 فٹ بلندی پر درخت سے لٹکی چیل کی زندگی بچا لی۔ تفصیلات کے مطابق چیل کے پر اور پنجے ایک روز قبل بلند درخت میں پھنسی ڈورمیں الجھ گئے تھے،ریسکیو 1122 پر بچوں نے فون.پر اطلاع دی تو ریسکیو عملہ اسنارکل لفٹ کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا،علاقے کے لوگوں اور بچوں نے چیل کی جان بچانے پر ریسکیوعملہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیل 

مزید : صفحہ آخر


loading...