خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کا سلسلہ رک نہ سکا،مزید دو بچے وائرس کا شکار 

      خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کا سلسلہ رک نہ سکا،مزید دو بچے وائرس کا ...

  



پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کا سلسلہ رک نہ سکا۔ضلع ٹانک اور بنوں یں مزید دو بچے پولیو وائرس کا شکار ہوگئے۔ خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آ گئے۔ جس کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 81 ہو گئی ہیں۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق دونوں نئے پولیو کیسز ضلع ٹانک اور بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ٹانک میں 15ماہ کے بچے اور بنوں میں 17 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔ والدین کے انکار کے باعث متاثرہ بچے کو حفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے تھے، متاثرہ بچوں کے فضلوں کے نمونوں سے لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لئے 16دسمبر سے 20 دسمبر تک پانچ روزہ انسداد پولیو مہم صوبے بھر میں چلائی گئی جس کا افتتاح سی ایم ہاوس میں وزیر اعلی نے کیا تھا۔ سینٹر کے کوارڈینیٹر عبد الباسط کے مطابق پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے  پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے، چیلنجز اور مشکلات کے باوجود حکومت پولیو کے مکمل خاتمہ میں پرعزم ہے۔

پولیو 

مزید : صفحہ آخر


loading...