پی ٹی آئی فارن فنڈنگ”اوپن اینڈ شٹ کیس“ ہے، اسحاق ڈار

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ”اوپن اینڈ شٹ کیس“ ہے، اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی) سابق وزیر خزانہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  18 ویں ترمیم کے ذریعے مسلم لیگ (ن) نے 40 سال بعد ملک میں نئے الیکشن قوانین مرتب کئے، تاہم ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی کہ الیکشن کمیشن  اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام کیوں ہے؟  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  اسحاق ڈار نے ٹویٹ میں  الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ برسوں سے زیر التواء پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اب تک کیوں نہیں کیا جا سکا؟ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کو اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، سابق وزیر خزانہ نے  ٹویٹ کے آخر میں یہ شعر بھی لکھا۔
عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا،تم بھی ٹوٹ جا گے، تجربہ ہمارا ہے
طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے،پہلا وار تم کر لو، دوسرا ہمارا ہے
اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -