راولپنڈی، گھر میں گیس بھر نے سے ایک مزدور جاں بحق، تین بیہو ش
راولپنڈی (این این آئی)ڈی ایچ اے میں واقع گھر میں گیس بھر نے کی وجہ سے ایک مزدور جاں بحق اور تین بے ہوش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چاروں مزدور دن کو تعمیراتی کام میں مصروف رہتے اور رات کو گھر میں سو جاتے تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ شدید سردی کے باعث چاروں مزدورں نے رات کو کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سوئے تھے تاہم کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت منور حسین کے نام سے ہوئی ہے اور باقی تین بے ہوش ہونے والے مزدوروں کو بے نظیرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بے ہوش ہونے والوں میں محمد اظہر، محمد اجمل اور اسلم حسین بے ہوش ہونے والوں میں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئلہ جلانے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی تھی۔
مز