سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کی تعدا د 2لاکھ سے تجاوز کر گئی 

سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کی تعدا د 2لاکھ سے تجاوز کر گئی 

  



کراچی (آئی این پی)سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی،سندھ حکومت کتوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے اقدامات میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے،دادو،خیرپور،کشموراورنوشہروفیروزڈاگ بائٹ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی،سندھ میں یومیہ بنیادوں پر ہسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں میں کمی نا آسکی۔جناح ہسپتال کراچی میں کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کاگزشتہ سال کاریکارڈٹوٹ گیا،رواں سال کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ 10 ہزار 900 افراد جناح  ہسپتال لائے گئے جبکہ سول ہسپتال میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 9 ہزار سے زائد کیسز لائے جاچکے ہیں،انڈس ہسپتال میں بھی کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ 8 ہزار سے زائد افراد کو لایا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کتوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے اقدامات میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے،دادو،  خیرپور،کشموراورنوشہروفیروزڈاگ بائٹ سے سب سے زیادہ متاثرہوئے۔

سندھ کتے

مزید : صفحہ آخر


loading...