ملائیشیا میں محصور 300سے زائد پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

ملائیشیا میں محصور 300سے زائد پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

  



  اسلام آباد(آن لائن)ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی 31 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی 31 دسمبر کواپنے پیاروں کے پاس وطن واپس پہنچیں گے،پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا پر ملائیشیا میں قید ہیں۔پاکستانی شہریوں کو ملک واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی جانب سے31 دسمبر کو کوالا لمپور سے اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز چلائی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمدکی ملاقات کے دوران ملائیشیا میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی پر اتفاق کیا گیا تھا،جس پر اب عملدر آمد کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب بہت سے لوگوں مین یہ بھی تشویش پائی جارہی تھی کہ وزیراعظم کی او آئی سی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان اور ملایئشیا کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں، اور ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں تعلقات میں کشدیگی دیکھنے کو ملے، بلکہ ایسا نہیں ہوا، ملائیشیا کی حکومت نے 300 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس جانے کی اجازت دیدی ہے اور یہ پاکستانی 31 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور اپنے اہلخانہ اور رشتہ داروں سے ملاقات کرسکیں گے۔خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک سے باہر پاکستانی جو جیل میں زندگیاں بسر کر رہے ہیں، ان کی رہائی کیلئے اقدام کیا ہو، بلکہ اس سے قبل بھی جب وزیراعظم کی ملاقات سعودی ولی عہدپرنس سلمان سے ہوئی تھی تو انہوں نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، جسے پرنس سلمان نے قبول کرلیا تھا، اور پاکستانیوں کو رہا کردیا تھا۔

پاکستانی واپس

مزید : صفحہ آخر