سعودی عرب، بغیر اجازت نئے سال کے جشن پر پابندی عائد

سعودی عرب، بغیر اجازت نئے سال کے جشن پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آن لائن)سعودی حکام نے بغیر اجازت ملک میں نئے سال کے موقع پر غیر معمولی جشن منانے کے منصوبے کو روک دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے ملک میں نئے سال کے موقع پر غیر معمولی جشن منانے کے منصوبے کو روک دیا ہے اور کہا ہے کہ اس پروگرام کا لائسنس نہیں تھا۔میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہو رہی تھی کہ دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع میلہم شہر میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی اور ڈی جے شوز پیش کیے جائیں گے لیکن گزشتہ روز ریاستی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کے منتظمین نے ابھی تک نئے سال کے جشن منانے کے لیے حکام سے اجازت نہیں لی اس لیے فی الحال اس پروگرام کو روک دیا گیا ہے۔
سعودیہ پابندی

مزید :

صفحہ آخر -